102601
BOARD OF INTERMEDIATE AND SECONDARY EDUCATION, SWAT
Secondary School Certificate (S.S.C. Part-II) — Class X Annual Examination 2026
مطالعہ پاکستان جماعت دہم — Pakistan Studies 10th, SSC-10th-Swat-2026 (Urdu medium) — Class 10 — 2026
Time: 1:45 hours (Sections B and C)Total Marks: 40
Section BTime: with Section C: 1:45 hours · Marks: 24
II۔ مندرجہ ذیل اجزاء میں سے کسی (6) کے مختصر جوابات تحریر کریں۔ تمام اجزاء کے نمبر برابر ہیں۔
i.
ذوالفقار علی بھٹو نے زرعی اصلاحات کے نفاذ کا اعلان کب کیا؟ ان اصلاحات کے تحت زرعی زمین کے مالکان کے ذمہ کون سے تین اہم کام تھے؟
ii.
وزیراعظم محمد خان جونیجو کا پانچ نکاتی پروگرام کتنے برسوں پر مشتمل تھا؟ نیز اس پروگرام میں عوام کو انصاف اور معاشرتی تحفظ فراہم کرنے کے لئے کون سی تین بُرائیاں ختم کرنے کا کہا گیا؟
iii.
جنرل پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں پاکستانی معیشت میں کتنے فیصد ترقی ہوئی اور کتنے فیصد عوام غربت سے نکل آئے؟ نیز مشرف دور میں ترقی کرنے والی دو اہم صنعتوں کی وضاحت کریں۔
iv.
پاکستان اور چین نے ایک مشترکہ لڑاکا ہوائی جہاز تیار کیا ہے۔ اس کا نام لکھیں۔ نیز پاک چین سرحدی تنازعہ کب شروع ہوا اور اسے کب اور کس معاہدے کے تحت حل کیا گیا؟
v.
فلسطین کے مسئلے پر اسلامی کانفرنس کی تنظیم کا مؤقف کیا ہے؟ دو نکات میں واضح کریں۔ نیز پہلی اسلامی سربراہ کانفرنس کب منعقد ہوئی اور اس میں کتنے مسلم ممالک نے شرکت کی؟
vi.
کاشت کاروں کی مالی معاونت کے لئے حکومت کون سی سکیمیں شروع کر سکتی ہیں؟ نیز زرعی پیداوار میں اضافے کے لئے تین اہم اقدامات کی وضاحت کریں۔
vii.
آبپاشی سے کیا مراد ہے؟ آبپاشی کا بہترین نظام کیوں ضروری ہے؟ نیز ڈیم کے دو اہم فائدے تحریر کریں۔
viii.
پاکستان کی علاقائی زبانیں کس ثقافت کی ترجمانی کرتی ہیں؟ نیز پاکستانی معاشرے کے تین اہم خدوخال کی وضاحت کریں۔
Section CMarks: 16
نوٹ۔ مندرجہ ذیل سوالات میں سے صرف (2) کے جوابات تحریر کریں۔ تمام سوالات کے نمبر برابر ہیں۔
III.
پاکستان میں قومی اور صوبائی سطح پر سب سے بڑی عدالت کے نام تحریر کریں۔ نیز 1973ء کے آئین کی چھ اہم دفعات کی وضاحت کریں۔
IV.
کاشت کار فصلی بیماریوں کے تدارک کے لئے کیڑے مار ادویات کا استعمال کیوں نہیں کر سکتے؟ نیز سات نکات میں زرعی پیداوار میں کمی کے اسباب واضح کریں۔
V.
برتنوں پر کندہ کاری کا بہترین کام پاکستان کے کس شہر میں ہوتا ہے؟ نیز پاکستانی ثقافت کی سات مشترکہ خصوصیات قلمبند کریں۔